سورة الشعراء - آیت 24
قَالَ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ان سب چیزوں کا رب جو آسمانوں و زمین کے درمیان ہیں اگر تم یقین لانے والے ہو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ وہ رب العالمین وہی ہے جو آسمان اور زمین اور ان دونوں کے درمیان کی ہر چیز کا رب ہے اور اگر تم کسی چیز پر یقین کرنا جانتے ہو تو یہ بات بدرجہ اولی یقین کرنے کی ہے، اس لیے کہ اس کے دلائل آفتاب کی طرح روشن ہے