سورة الشعراء - آیت 23
قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” فرعون نے کہا رب العالمین کون ہے؟ موسیٰ نے جواب دیا آسمانوں اور زمین کا رب۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
10۔ فرعون نے پوچھا وہ رب العالمین جس کے تم دونوں رسول ہونے کا دعوی کر رہے ہو، وہ کون ہے اور اس کی کیا حقیقت ہے؟ مفسرین لکھتے ہیں کہ فرعون کے اس اسلوب کلام سے غایت درجہ کا تکبر اور اللہ تعالیٰ کی شان میں حد درجہ گستاخی عیاں تھی ،