سورة الفرقان - آیت 65
وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ۖ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
دعائیں کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہمیں جہنم کے عذاب سے بچالے جہنم کا عذاب تو چمٹ جانے والاہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
تیسری صفت یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی اللہ کی اطاعت و بندگی میں گذار نے کے باوجود جہنم کے عذاب سے شدید خائف ہوتے ہیں، اور دعا کرتے رہتے ہیں کہ اے اللہ ! جہنم کے اس عذاب کو ہم سے ٹال دے جو کبھی ختم نہیں ہوگا،