سورة الفرقان - آیت 48

وَهُوَ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ ۚ وَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً طَهُورًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور وہی ہے جو بارش سے پہلے ہواؤں کو خوشخبری بناکربھیجتا ہے پھر آسمان سے پاکیزہ پانی نازل کرتا ہے۔ (٤٨)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

تیسری دلیل۔ ہوا ہے، جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ بادلوں میں پانی بھر دیتا ہے، جو مردہ زمین کو زندہ کردیتا ہے۔ سورۃ الاعراف آیت 57 میں اس آیت کی تفسیر گذر چکی ہے چوتھی دلیل : بارش کا پانی ہے جو میٹھا اور پاک کرنے والا ہوتا ہے، اسے انسان اور حیوانات پیتے ہیں، اور لوگ اس کے ذریعہ طہارت اور پاکیزگی حاصل کرتے ہیں۔