سورة الفرقان - آیت 37

وَقَوْمَ نُوحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ أَغْرَقْنَاهُمْ وَجَعَلْنَاهُمْ لِلنَّاسِ آيَةً ۖ وَأَعْتَدْنَا لِلظَّالِمِينَ عَذَابًا أَلِيمًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” یہی حال قوم نوح کا ہوا جب انہوں نے رسولوں کی تکذیب کی ہم نے ان کو غرق کردیا اور انہیں دنیا والوں کے لیے نشان عبرت بنادیا ہم نے ظالموں کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔“ (٣٧)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

17۔ اللہ تعالیٰ نے نوح (علیہ السلام) کو بھی دعوت توحید دے کر ان کی قوم کے پاس بھیجا، لیکن ہزار کوشش کے باوجود وہ لوگ ایمان نہیں لائے، اور نوح (علیہ السلام) اور ان سے قبل کے تمام انبیاء کی تکذیب کردی، تو اللہ تعالیٰ نے انہیں طوفان کے ذریعہ ہلاک کردیا، اور آنے والے لوگوں کے لیے ان کی ہلاکت کو درس عبرت بنا دیا، اور آخرت میں تو دردناک عذاب ان ظالموں کا انتظار کر رہا ہے