سورة الفرقان - آیت 17

وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ فَيَقُولُ أَأَنتُمْ أَضْلَلْتُمْ عِبَادِي هَٰؤُلَاءِ أَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِيلَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” یہ وہی دن ہوگا جب اللہ انہیں اور ان کے معبودوں کو بھی بلائے گا۔ جنہیں یہ اللہ کو چھوڑ کر پوجتے رہے ہیں۔ ان سے پوچھے گا کیا تم نے میرے ان بندوں کو گمراہ کیا تھا؟ یا یہ خود گمراہ ہوگئے تھے؟ (١٧)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(7) عقیدہ بعث بعد الموت کی تاکید کے طور پر اللہ نے فرمایا کہ جب وہ میدان محشر میں مشرکین اور ان کے معبودوں کو اکٹھا کرے گا، تو ان معبودوں سے وہ پوچھے گا کیا تم نے میرے ان بندوں کو گمراہ کیا تھا، یا وہ خود ہی گمراہ ہوگئے تھے؟