سورة الفرقان - آیت 15
قُلْ أَذَٰلِكَ خَيْرٌ أَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ ۚ كَانَتْ لَهُمْ جَزَاءً وَمَصِيرًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” ان سے پوچھو جہنم میں جانا اچھا ہے یا جنت میں ہمیشہ رہنا بہتر ہے جس کا وعدہ پرہیزگاروں کے لیے کیا گیا ہے جو ان کے عمل کی جزا اور ان کے سفر کی آخری منزل ہوگی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (15) میں اللہ تعالیٰ نے کافروں کو ڈانٹ پلاتے ہوئے اپنے رسول کی زبانی کہا کہ یہ بھڑکتی ہوئی آگ اور زنجیروں سے جکڑے ہوئے حال میں تمہارا اس میں ڈالا جانا بہتر ہے، یا ہمیشہ کی وہ جنت جس کا اللہ نے اپنے اہل تقوی بندوں سے وعدہ کر رکھا ہے جو ان کے ایمان و عمل صالح کا بدلہ ہوگا اور جو ان کا ابدی ٹھکانا ہوگا