سورة الفرقان - آیت 13
وَإِذَا أُلْقُوا مِنْهَا مَكَانًا ضَيِّقًا مُّقَرَّنِينَ دَعَوْا هُنَالِكَ ثُبُورًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جب یہ زنجیروں سے جکڑے ہوئے اس میں ایک تنگ جگہ ٹھونسے جائیں گے تو اپنی موت کو پکاریں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور جب جہنمیوں کے ہاتھ اور پاؤں ان کی گردنوں کے ساتھ زنجیروں سے جکڑ کر جہنم کی ایک تنگ جگہ میں پھینک دیئے جائیں گے، تو مارے حسرت و یاس کے پکاریں گے کہ اے ہماری ہلاکت تو کہاں ہے، آ، ہمیں ہلاک کردے تاکہ اس عذاب سے چھٹکارا پا لیں۔