سورة النور - آیت 48

وَإِذَا دُعُوا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِّنْهُم مُّعْرِضُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جب ان کو اللہ اور اس کے رسول کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ رسول ان کے باہمی تنازع کا فیصلہ کرے تو ان میں ایک فریق منہ پھیر لیتا ہے۔“ (٤٨)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور ان کے جھوٹا ہونے کی دلیل یہ ہے کہ جب کسی قضیہ میں انہیں قرآن و سنت کے مطابق فیصلہ کی دعوت دی جاتی ہے اور وہ حق پر نہیں ہوتے ہیں تو انکار کردیتے ہیں