سورة البقرة - آیت 278

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور جو سود باقی رہ گیا ہے اسے چھوڑ دو اگر تم مومن ہو

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

375: اس آیت میں مسلمانوں کو حتمی طور سے حکم دے دیا گیا کہ قرضداروں پر سود کی جو رقم رہ گئی ہے اب نہ لی جائے، ایمان کا یہی تقاضا ہے، کیونکہ سود اور ایمان دونوں جمع نہیں ہوسکتے۔