سورة النور - آیت 42

وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَإِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے اور اسی کی طرف سب کو پلٹنا ہے۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (42) میں اللہ نے فرمایا ہے کہ آسمان اور زمین کی ہر چیز اسی کی ہے، اور مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہو کر اسی کے پاس لوٹ جانا ہے۔ اس لیے ہر قسم کی عبادت کا صرف وہی ذات واحد مستحق ہے۔