سورة المؤمنون - آیت 81
بَلْ قَالُوا مِثْلَ مَا قَالَ الْأَوَّلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” بلکہ یہ لوگ وہی کچھ کہتے ہیں جو ان کے پہلے کہہ چکے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اسی لیے تم نے تمام دلائل و براہین سننے کے باوجود گزشتہ منکرین آخرت کی طرح یہی کہا کہ جب ہم مر کر مٹی ہوجائیں گے اور ہماری صرف ہڈیاں رہ جائیں گی تو کیا دوبارہ زندہ کر کے قبروں سے اٹھائے جائیں گے،