سورة المؤمنون - آیت 22

وَعَلَيْهَا وَعَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان کو کھاتے ہو اور ان پر سواری کرتے ہو اور کشتیوں پر سوار بھی کیے جاتے ہو۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور اس لیے بھی کہ اس کے ساتھ کشتیوں کا ذکر آیا ہے، جس طرح کشتیاں سمندر کے لیے ہوتی ہیں اسی طرح اونٹ بری سفر کے لیے ہوتا ہے۔ یہ تمام نعمتیں انسانوں سے تقاضا کرتی ہیں کہ وہ اللہ کا شکر ادا کریں، اس کے احسانات کو یاد کریں اسی کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ عبادت میں کسی کو شریک نہ بنائیں۔