سورة الحج - آیت 77

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا وَاسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ۩

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اے ایمان والو! رکوع، سجدہ اور اپنے رب کی بندگی کرو اور نیک کام کرتے رہو۔ تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔“ (٧٧)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(39) توحید و رسالت اور بعث بعد الموت کا عقیدہ بیان کرنے کے بعد اہل ایمان سے کہا جارہا ہے کہ تم لوگ رکوع اور سجدہ کرو، یعنی نماز پڑھو، اس کا خاص اہتمام کرو، اور دیگر عبادات، جن کا اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے انہیں بھی بجا لاؤ اور بھلائی کے کاموں میں لگے رہو، صلہ رحمی کرو، یتیموں کی دلجوئی کرو، محتاجوں اور غریبوں کو کھانا کھلاؤ اور اپنے آپ کو اخلاق حسنہ کا پابند بناؤ، حصول جنت کا یہی طریقہ ہے۔