سورة الحج - آیت 62
ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِ هُوَ الْبَاطِلُ وَأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ اس لیے کہ اللہ ہی حق ہے اور وہ باطل ہیں جنہیں اللہ کو چھوڑ کر یہ لوگ پکارتے ہیں۔ اللہ ہی بلند وبالا اور بزرگ ہے۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور یہ عجیب و غریب کاریگری اس بات کی دلیل ہے کہ وہی مالک کل معبود برحق ہے، اس کا کوئی ساجھی اور کوئی مقابل نہیں، اور جن معبودوں کو مشرکین پکارتے ہیں وہ کسی قسم کی کوئی قدرت نہیں رکھتے، بلکہ انہیں خود ان کے پجاریوں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے، تو کیا یہ حیرت کی بات نہیں کہ لوگ اس قادرمطلق، معبود برحق اور نفع و نقصان پہنچانے والے اللہ کو چھوڑ کر بتوں کی پوجا کریں۔