سورة الحج - آیت 56

الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ ۚ فَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اس دن بادشاہی اللہ کی ہوگی اور وہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کرے گا جو ایمان رکھنے والے اور عمل صالح کرنے والے ہوں گے وہ نعمت بھری جنتوں میں ہوں گے۔ (٥٦)

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

(٣٠) قیامت کے دن بادشاہی صرف اللہ کی وہگی، وہی اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرے گا جو لوگ دنیا میں ایمان لائے ہوں گے اور عمل صالح کیا ہوگا اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں داخل کرے گا اور جنہوں نے کفر کی راہ اختیار کی ہوگی اور اس کی آیتوں کی تکذیب کی ہوگی انہیں وہ رسوا کن عذاب میں مبتلا کرے گا، اور جن لوگوں نے اپنے رب کی رضا کی خاطر اپنا گھر بار چھوڑ دیا ہوگا، پھر یا تو جہاد کرتے ہوئے قتل کردیئے گئے یا طبعی موت مرگئے، اللہ انہیں جنت میں بہت ہی اچھی روزی دے گا، اور قیامت کے دن انہیں ایسی رہائش گاہ عطا کرے گا جس سے وہ خوش ہوجائیں گے۔