سورة الحج - آیت 13

يَدْعُو لَمَن ضَرُّهُ أَقْرَبُ مِن نَّفْعِهِ ۚ لَبِئْسَ الْمَوْلَىٰ وَلَبِئْسَ الْعَشِيرُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ ان کو پکارتا ہے جن کا نقصان ان کے فائدہ سے زیادہ قریب ہے۔ بدترین ہے اس کا مولیٰ اور بدترین ہے اس کا ساتھی۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (13) میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ جن بتوں کی وہ پوجا کرتے ہیں وہ انہیں فائدہ تو کیا پہنچائیں گے بلکہ ان سے نقصان ہی کی زیادہ توقع ہے، اس لیے کہ دنیا میں ان بے روح مجسموں کے سامنے سجدے کر کے اپنے آپ کو ذلیل کرتے ہیں اور آخرت میں شدید عذاب ان کا انتظار کر رہا ہے۔ مذکورہ بالا آیتوں میں کافروں اور منافقوں کے جو اوصاف بیان کیے گئے ہیں وہی ہر دور کے کافروں اور منافقوں میں پائے گئے اور ایسے لوگوں کا ہر زمانے میں یہی حال رہا ہے اور جب تک دنیا قائم رہے گی ان کا یہی حال رہے گا۔