سورة الأنبياء - آیت 100

لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَهُمْ فِيهَا لَا يَسْمَعُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہاں چیخیں اور چلائیں گے اور حال یہ ہوگا کہ اس میں کان پڑی آواز نہ سنائی دے گی۔“ (١٠٠)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور شدت عذاب اور شدت حزن و الم کی وجہ سے جہنمیوں کے منہ سے ایک کربناک چیخ نکلتی رہے گی، اور جہنم کی چنگھاڑ اور جہنمیوں کی چیخ و پکار اور شدت عذاب کی وجہ سے جہنمی کچھ بھی نہ سن پائیں گے۔ اعاذنا اللہ من النار۔