سورة الأنبياء - آیت 99

لَوْ كَانَ هَٰؤُلَاءِ آلِهَةً مَّا وَرَدُوهَا ۖ وَكُلٌّ فِيهَا خَالِدُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اگر یہ واقعی معبود ہوتے تو جہنم میں نہ جاتے اب سب کو اسی میں ہمیشہ رہنا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور اس وقت تمہیں یقین ہوجائے گا کہ اگر یہ اصنام تمہارے حقیقی معبود ہوتے تو تمہارے ساتھ جہنم کا ایندھن نہ بنتے، عابد و معبود سبھی اس جہنم میں ہمیشہ جلتے رہیں گے، علمائے تفسیر لکھتے ہیں کہ پتھر کے تراشے بتوں کو جہنم میں ان کے پجاریوں کی تذلیل و اہانت کے لیے ڈالا جائے گا،