سورة الأنبياء - آیت 72

وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةً ۖ وَكُلًّا جَعَلْنَا صَالِحِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق عطا کیا اور پوتا یعقوب بھی دیا جنہیں صالح بنایا۔ (٧٢)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

ابراہیم (علیہ السلام) نے دعا کی تھی کہ ﴿ رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ﴾ اے میرے رب ! مجھے نیک لڑکا عطا فرما۔ (الصافات : ١٠٠) تو اللہ نے ان کی دعا قبول کرلی تھی، چنانچہ سارہ علیہا السلام کے بطن سے اسحاق پیدا ہوئے، اور اللہ نے اپنی طرف سے فضل و کرم کرتے ہوئے اسحاق کو ابراہیم کی زندگی میں ہی یعقوب جیسا بیٹا دیا جو اپنے دادا اور باپ کی طرح نبی ہوئے، اور ان تینوں ہی حضرات کو اللہ تعالیٰ نے صالح کا لقب دیا، اس لیے کہ انہوں نے اپنے خالق و مالک کا حق عبادت پورے طور سے ادا کیا اور بندوں کے حقوق کی ادائیگی میں بھی کمی نہیں کی،