سورة الأنبياء - آیت 70

وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَخْسَرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ چاہتے تھے کہ ابراہیم کو نقصان پہنچائیں مگر ہم نے ان کو بری طرح ناکام کردیا۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (٧٠) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ بت پرستوں نے تو ابراہیم کے خلاف سازش کی کہ انہیں جلا کر خاکستر کردیں لیکن اللہ نے ان کی سازش کو انہی کی طرف پھیر دیا، ان کی کوشش ضائع ہوئی، مال کا خسارہ ہوا اور مقصد حاصل نہیں ہوا، اور دنیا نے جان لیا کہ ابراہیم حق پر ہیں اور وہ سراسر باطل پر۔