سورة الأنبياء - آیت 65

ثُمَّ نُكِسُوا عَلَىٰ رُءُوسِهِمْ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هَٰؤُلَاءِ يَنطِقُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

مگر پھر ان کی عقل الٹی ہوگئی اور کہنے لگے تو جانتا ہے کہ یہ بولتے نہیں ہیں۔“ (٦٥)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

لیکن کچھ ہی دیر کے بعد ان کا کبر و عناد سر اٹھا کر پھر سامنے آگیا، اس لیے کہنے لگے : تمہیں معلوم ہے کہ یہ اصنام بات نہیں کرسکتے ہیں تو کیوں کہتے ہو کہ ہم ان سے پوچھ لیں، ان کے اس جواب سے ابراہیم کا مقصد پورا ہوگیا کہ جب تم خود اعترا ف کرتے ہو کہ یہ بولنے کی بھی طاقت نہیں رکھتے ہیں تو پھر کیوں ان کے سامنے جبہ سائی کرتے ہو۔