سورة الأنبياء - آیت 42

قُلْ مَن يَكْلَؤُكُم بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مِنَ الرَّحْمَٰنِ ۗ بَلْ هُمْ عَن ذِكْرِ رَبِّهِم مُّعْرِضُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اے نبی ان سے فرمائیں کہ کون ہے جو رات یا دن میں تمہیں رحمان سے بچا سکتا ہے؟ مگر یہ اپنے رب کی نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (٤٢) میں نبی کریم سے کہا گیا ہے کہ آپ ذرا ان مذاق اڑانے والوں سے پوچھیے تو سہی کہ جس عذاب کے تم مستحق ہو، اگر اللہ تم پر وہ عذاب اتارنا چاہے تو تمہیں کون بچا سکے گا؟ اس کے بعد فورا ہی ان کے حال پر ماتم کرتے ہوئے اللہ نے فرمایا کہ وہ قبول حق سے اتنا دور جاچکے ہیں کہ ان نصیحتوں کا ان پر کوئی مفید اثر پڑنے والا نہیں ہے۔