سورة الأنبياء - آیت 27
لَا يَسْبِقُونَهُ بِالْقَوْلِ وَهُم بِأَمْرِهِ يَعْمَلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اس کے حضور بڑھ کر نہیں بولتے اور بس اس کے حکم پر عمل کرتے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اپنے کمال عبودیت کی وجہ سے اللہ کے بارے میں اپنی طرف سے کوئی بات نہیں کہتے، اور اللہ کے حکم کے مطابق عمل کرتے ہیں، اس کے حکم سے سر مو بھی روگردانی نہیں کرتے ہیں۔