سورة الأنبياء - آیت 13
لَا تَرْكُضُوا وَارْجِعُوا إِلَىٰ مَا أُتْرِفْتُمْ فِيهِ وَمَسَاكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْأَلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اپنے انہی گھروں اور عیش کے سامان میں لوٹ جاؤ جن میں تم رہتے تھے تاکہ تم سے پوچھ گچھ کی جائے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
تو فرشتوں نے ان سے استہزا کے طور پر کہا کہ بھاگو نہیں، بلکہ اپنے ناز و نعم میں پڑے رہو، تم تو بڑے لوگ ہو، لوگوں کو تمہاری ضرورت ہے وہ تمہارے پاس اپنے مسائل میں صلاح و مشورے کے لیے آئیں گے