سورة الأنبياء - آیت 4

قَالَ رَبِّي يَعْلَمُ الْقَوْلَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

رسول نے کہا میرا رب ہر اس بات کو جانتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں کہی جائے وہ سنتا اور ہر بات کو جاننے والا ہے۔“ (٤)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(٤) اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو ان کی سرگوشی کی اطلاع دی اور کہا آپ ان کافروں کو بتا دیجیے کہ میرا رب ہر اس بات کو جانتا ہے جو آسمان و زمین میں واقع ہوتی ہے، اسی لیے دعوت اسلامیہ کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لیے تم نے جو سرگوشی کی ہے اسے اس کی خبر ہے۔