سورة طه - آیت 125

قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرْتَنِي أَعْمَىٰ وَقَدْ كُنتُ بَصِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” وہ کہے گا پروردگار دنیا میں تو میں دیکھتا تھا اب مجھے اندھا کیوں اٹھایا ہے؟ (١٢٥)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور جب اپنی اس حالت پر تعجب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے سوال کرے گا کہ میرے رب ! تو نے مجھے اندھا کیوں بنا دیا ہے میں تو دنیا میں اور قبر سے اٹھنے تک آنکھوں والا تھا؟