سورة طه - آیت 108
يَوْمَئِذٍ يَتَّبِعُونَ الدَّاعِيَ لَا عِوَجَ لَهُ ۖ وَخَشَعَتِ الْأَصْوَاتُ لِلرَّحْمَٰنِ فَلَا تَسْمَعُ إِلَّا هَمْسًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اس دن سب لوگ منادی کی پکار پر چلے آئیں گے کوئی اکڑ نہ دکھا سکے گا۔ رحمان کے آگے آوازیں دب جائیں گی ایک سرسراہٹ کے سوا تم کچھ نہ سنو گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
٤٢۔ اس دن تمام لوگ دائمی محشر کے پیچھے پڑیں گے کوئی بھی اس کی راہ سے ادھر ادھر نہیں ہوگا، اور اللہ تعالیٰ کے رعب و دبدبہ سے پورے میدان محشر پر سکوت طاری ہوگا، کوئی دھیمی آواز بھی نہیں سنائے گی۔