سورة طه - آیت 84
قَالَ هُمْ أُولَاءِ عَلَىٰ أَثَرِي وَعَجِلْتُ إِلَيْكَ رَبِّ لِتَرْضَىٰ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
موسیٰ نے عرض کی وہ میرے پیچھے ہی آ رہے ہیں۔ میں جلد آپ کے حضور آگیا اے میرے رب تاکہ آپ مجھ سے خوش ہوجائیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
تو موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ وہ لوگ میرے پیچھے آرہے ہیں، اور میں نے شدت شوق میں جلدی کی تھی تاکہ تیرے حکم کی بجا آوری میں مجھ سے ذرا بھی تاخیر نہ ہو، اور تو مجھ سے راضی ہوجائے،