سورة طه - آیت 82

وَإِنِّي لَغَفَّارٌ لِّمَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہاں جو توبہ کرلے اور ایمان لائے اور نیک عمل کرے پھر سیدھا چلتا رہے میں اسے معاف کرنے والا ہوں۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور جو کفر وشرک اور معصیت و نفاق سے توبہ کرتا ہے ایمان و عمل صالح کی زندگی اختیار کرتا ہے اور اس پر ثابت قدم رہتا ہے ہم اسے معاف کردیتے ہیں۔