سورة طه - آیت 63

قَالُوا إِنْ هَٰذَانِ لَسَاحِرَانِ يُرِيدَانِ أَن يُخْرِجَاكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِمَا وَيَذْهَبَا بِطَرِيقَتِكُمُ الْمُثْلَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

آخر کار کچھ لوگوں نے کہا یہ جادو گر ہیں ان کا مقصد یہ ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہاری ملک سے بےدخل کردیں اور تمہارے مثالی طرز زندگی کا خاتمہ کردیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

بالاخر ان کی یہی رائے ہوئی کہ یہ دونوں جادوگر ہی ہیں، اپنے جادو کے ذریعہ فرعون اور ہمیں سرزمین مصر سے نکال کر خود سلطنت پر قابض ہوجانا چاہتے ہیں اور ہماری جگہ اپنی قوم کو یہاں بسانا چاہتے ہیں، اور ہمارے اچھے بھلے دین اور اخلاق کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔