سورة طه - آیت 24

اذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اب سرکش فرعون کے پاس جا۔“ (٢٤)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(11) موسیٰ (علیہ السلام) کو معجزات دیے جانے کا مقصود بیان کیا جارہا ہے کہ اے موسیٰ ! معجزات لے کر ہمارے رسول کی حیثیت سے آپ فرعون کے پاس جایے جو اپنی حد سے تجاوز کر کے معبود ہونے کا دعوی کر بیٹھا ہے، اسے اس کی حیثیت یاد دلایے اور میری عبادت کا حکم دیجیے۔