سورة طه - آیت 23

لِنُرِيَكَ مِنْ آيَاتِنَا الْكُبْرَى

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم آپ کو اپنی بڑی نشانیاں دکھانے والے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور حق تو یہ تھا کہ یہ دونوں نشانیاں فرعون کے سامنے ظاہر کی جاتیں، لیکن ہم نے آپ کو پہلے ہی اس لیے دکھا دیا ہے تاکہ آپ کا دل مضبوط ہو اور فرعون کا چیلنج قبول کرتے وقت اطمینان رہے کہ آپ کے پاس ہمارے عطا کردہ معجزات ہیں جن کے ظاہر ہوتے ہی اس کا مکر و فریب سب پر عیاں ہوجائے گا، اور آپ غالب ہوں گے۔