سورة طه - آیت 5

الرَّحْمَٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ رحمان عرش پر مستوی ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(2) خالق ارض و سما دنیا و آخرت میں رحم کرنے والا، وہ اللہ ہے جو عرش پر مستوی ہے، اللہ کی صفت (استوا کے بارے میں سورۃ الاعراف آیت (54) اور سورۃ یونس آیت (3) میں لکھا جاچکا ہے۔ حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں کہ قرآن و سنت میں اللہ تعالیٰ کی جو صفات ثابت ہیں ان کے سلسلے میں سلف کا مسلک یہی رہا ہے کہ انہیں اسی طرح بغیر تاویل و تحریف، تشبیہ و تمثیل اور بغیر کوئی کیفیت بیان کیے ہوئے مان لیا جائے۔