سورة طه - آیت 4
تَنزِيلًا مِّمَّنْ خَلَقَ الْأَرْضَ وَالسَّمَاوَاتِ الْعُلَى
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” نازل کی گئی ہے اس ذات کی طرف سے جس نے پیدا کیا ہے زمین اور بلند آسمانوں کو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (4) میں قرآن کریم کی عظمت شان کو بیان کیا گیا ہے کہ اے میرے نبی ! یہ قرآن آپ پر آپ کے رب کی جانب سے نازل ہوا ہے جس نے زمین اور اونچے آسمان پیدا کیے ہیں، مخلوقات میں سے زمین و آسمان کا بطور خاص اس لیے ذکر آیا کہ بندے اللہ کی ان عظیم مخلوقات کا ہر وقت مشاہدہ کرتے رہتے ہیں۔