سورة مريم - آیت 74

وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّن قَرْنٍ هُمْ أَحْسَنُ أَثَاثًا وَرِئْيًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

حالانکہ ان سے پہلے ہم کتنی ہی ایسی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں جو ان سے زیادہ وسائل رکھتی تھیں اور ظاہری شان وشوکت میں ان سے بڑھ کر تھیں۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

تو اللہ تعالیٰ نے ان کا جواب دیا کہ جس دنیاوی مال و متاع کی وجہ سے وہ لوگ غرور میں مبتلا ہیں وہ باقی نہیں رہے گا، ان سے پہلے بھی بہت سی قومیں گزری ہیں جو مال و متاع اور ظاہری حسن و جمال میں ان سے بڑھ کر تھیں۔ لیکن ان کے کفر کی وجہ سے ہم نے انہیں ہلاک کردیا۔