سورة مريم - آیت 60

إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَأُولَٰئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ شَيْئًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہاں جو توبہ کرلیں اور ایمان لے آئیں اور صالح عمل اختیار کریں۔ وہ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر ذرّہ برابر زیادتی نہیں ہوگی۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(38) ان برے جانشینوں میں سے جو لوگ تائب ہوجائیں گے نماز کی حفاظت کریں خواہشات کی غلامی ترک کردیں گے، اور عمل صالح کی زندگی اختیار کریں گے، اللہ تعالیٰ انہیں ان کے سلف صالحین کے ساتھ جنت میں داخل کرے گا اور ان کے اعمال صالحہ کا معمولی سا اجر بھی ضائع نہیں کرے گا اس لیے کہ توبہ تمام سابقہ گناہوں کو ختم کردیتی ہے اور وہ جنت جس میں وہ لوگ داخل ہوں گے اس کا نام جنت عدن ہے، جس کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ان بندوں سے کر رکھا ہے جو اس ذات برحق پر بے دیکھے ایمان رکھتے ہیں۔