سورة مريم - آیت 45
يَا أَبَتِ إِنِّي أَخَافُ أَن يَمَسَّكَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحْمَٰنِ فَتَكُونَ لِلشَّيْطَانِ وَلِيًّا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اے ابا جان مجھے ڈر ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کو رحمان کا عذاب آ پہنچے اور آپ شیطان کے ساتھی بن کررہ جائیں۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(26) چوتھی بار بھی انہوں نے اپنے باپ کو حسن ادب کے ساتھ پکار کر بت پرستی کے برے انجام سے ڈرایا اور کہا کہ اگر اس نے ان کی بات نہ مانی، تو ڈر ہے کہ اللہ کا کوئی عذاب اس پر نازل ہوجائے، اس لیے کہ جو اللہ کی نافرمانی کرے گا اور اس کے دشمن کو اپنا دوست بنائے گا اسے وہ اپنی رحمت سے دور کردے گا جیسا کہ شیطان کے ساتھ ہوا ہے پھر وہ عذاب و لعنت میں شیطان کا ساتھی اور اس کا شریک ہوجائے گا۔