سورة مريم - آیت 20

قَالَتْ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي غُلَامٌ وَلَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ وَلَمْ أَكُ بَغِيًّا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

مریم نے کہا میرے ہاں بیٹا کیسے ہوگا جب کہ مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں ہے اور نہ ہی میں بدکار ہوں۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(9) مریم علیہا السلام کو اس خبر سے بہت زیادہ تعجب ہوا کہنے لگیں کہ مجھے لڑکا کیسے ہوگا، نہ میرا کوئی شوہر اور نہ ہی میں کوئی بدکار عورت ہوں؟