سورة الكهف - آیت 101

الَّذِينَ كَانَتْ أَعْيُنُهُمْ فِي غِطَاءٍ عَن ذِكْرِي وَكَانُوا لَا يَسْتَطِيعُونَ سَمْعًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان کافروں کے سامنے جو میری نصیحت کے بارے میں اندھے بنے ہوئے تھے اور نصیحت سننے کی کوشش نہیں کرتے تھے۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

یہ وہ کفار ہوں گے جن کی آنکھوں پر دنیا میں پردہ پڑگیا تھا اور جن کی قوت سماعت یکسر جاتی رہی تھی، اسلیے نہ ان دلائل و براہین سے انہیں کوئی فائدہ پہنچا جو اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر دلالت کرتی تھیں، اور نہ انہیں قرآن کریم کی تلاوت اور اس کی آیات میں غور وفکر کی توفیق ہوئی، اور ان کی قوت سماعت ایسی معدوم ہوگئی تھی کہ حق و ہدایت کی بات سننے سے بالکل ہی محروم ہوگئے تھے۔