سورة الكهف - آیت 90

حَتَّىٰ إِذَا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَطْلُعُ عَلَىٰ قَوْمٍ لَّمْ نَجْعَل لَّهُم مِّن دُونِهَا سِتْرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہاں تک کہ طلوع آفتاب کی حد تک جا پہنچا۔ وہاں اس نے دیکھا کہ سورج ایک ایسی قوم پر طلوع ہو رہا ہے جس کے لیے دھوپ سے بچنے کا سامان نہیں ہے۔ (٩٠)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

یہاں تک کہ آفتاب طلوع ہونے کی جگہ یعنی انتہائے مشرق تک پہنچ گیا، وہاں اس نے ایک ایسی قوم کو پایا جو تمدن سے بالکل ہی دور ننگ دھڑنگ رہتی تھی، نہ ان کے مکافات تھے اور نہ وہاں کوئی درخت تھا جو انہیں آفتاب کی تمازت سے بچاتا۔ سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ وہ لوگ سرخ رنگ کے پستہ قد لوگ تھے جو غاروں میں رہتے تھے اور مچھلیاں کھاتے تھے۔