سورة الكهف - آیت 84

إِنَّا مَكَّنَّا لَهُ فِي الْأَرْضِ وَآتَيْنَاهُ مِن كُلِّ شَيْءٍ سَبَبًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے اسے زمین میں اقتدار دیا اور اسے ہر قسم کے اسباب و وسائل عطا کیے تھے۔“ (٨٤)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(52) یہاں سے ان باتوں کا بیان شروع ہے جو اللہ نے ذوالقرنین کے بارے میں رسول کریم کو بذریعہ وحی بتائی تھی، اللہ تعالیٰ نے اسے فوجی طاقت، مال و دولت، فکر و نظر اور عظیم شہرت و دبدبہ دیا تھا، اور ہر چیز کو حاصل کرنے کا ذریعہ عطا کیا تھا، یعنی، علم، طاقت، آلات و اسلحہ اور دیگر تمام وسائل اسے مہیا تھے، اور ان تمام وسائل و ذرائع کو استعمال کر کے انتہائے مشرق و مغرب تک پہنچ گیا تھا۔