سورة الكهف - آیت 73

قَالَ لَا تُؤَاخِذْنِي بِمَا نَسِيتُ وَلَا تُرْهِقْنِي مِنْ أَمْرِي عُسْرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا میری اس پر گرفت نہ کریں۔ میں بھول گیا اور مجھے میرے معاملے میں کسی تنگی میں نہ ڈال دینا۔“ (٧٣)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اس لیے اس پر میرا مواخذہ نہ کیجیے اور اتنی شدت نہ برتیئے کہ مجھے اپنا ساتھ چھوڑنے پر مجبور کردیجیے، بلکہ میری غلطی کو نظر انداز کردیجیے۔