سورة الكهف - آیت 34
وَكَانَ لَهُ ثَمَرٌ فَقَالَ لِصَاحِبِهِ وَهُوَ يُحَاوِرُهُ أَنَا أَكْثَرُ مِنكَ مَالًا وَأَعَزُّ نَفَرًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”اور اسے اس کی پیداوار ملتی تھی وہ اپنے ساتھی سے، دوران گفتگو کہنے لگا میں تجھ سے مال میں زیادہ اور افرادی قوت کے لحاظ سے زیادہ باعزت ہوں۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور اس کافر کے پاس دونوں باغوں کے علاوہ دیگر اموال بھی تھے، اس نے مسلمان اسرائیلی سے دوران گفتگو کہا کہ میں تم سے زیادہ مالدار ہوں اور جاہ حشم اور اولاد و خدم بھی میرے پاس تم سے زیادہ ہیں۔