سورة الكهف - آیت 11

فَضَرَبْنَا عَلَىٰ آذَانِهِمْ فِي الْكَهْفِ سِنِينَ عَدَدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” تو ہم نے ان کے کانوں پر غار میں گنتی کے مطابق کئی سال پردہ ڈال دیا۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرما لی ان کے کانوں پر ایک پردہ ڈال دیا جس کے سبب غار سے باہر کی آواز ان تک آنی بند ہوگئی، اور اللہ نے انہیں ایسا سکون عطا فرمایا اور وہ دشمنوں سے اس طرح امن میں آگئے کہ تین سو نو سال تک سوئے رہے۔