سورة الكهف - آیت 5
مَّا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَلَا لِآبَائِهِمْ ۚ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ ۚ إِن يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”انہیں اور ان کے باپ دادا کو اس کا کوئی علم نہیں ہے، وہ بڑی بات کہتے، جو ان کے مونہوں سے نکلتی ہے، وہ نہیں کہتے مگر سراسر جھوٹ۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور آیت (5) میں بیان کیا گیا ہے کہ یہ ایسی جھوٹی بات ہے جس کی بنیاد جہالت، توہم پرستی اور باپ دادوں کی اندھی تقلید پر ہے، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے اس کی انتہا درجہ کی برائی بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ انہوں نے اللہ رب العالمین کے خلاف اپنے منہ سے ایسی غلط بات نکالی ہے جس کا حقیقت و واقعہ سے ذرہ برابر بھی تعلق نہیں ہے، یہ محض افترا پردازی ہے۔