سورة الإسراء - آیت 109

وَيَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ يَبْكُونَ وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعًا ۩

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

”اور وہ ٹھوڑیوں کے بل گر جاتے ہیں، روتے ہوئے اور یہ ان میں خشوع کو زیادہ کردیتا ہے۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور قرآن کریم میں مذکور وعظ و نصیحت کو سن کر شدت تاثیر سے اپنی ٹھڈیوں کے بل سجدے میں گر کر روتے ہیں اور اللہ کے لیے ان کی عاجزی و انکساری میں اضافہ ہوتا ہے۔