سورة الإسراء - آیت 103

فَأَرَادَ أَن يَسْتَفِزَّهُم مِّنَ الْأَرْضِ فَأَغْرَقْنَاهُ وَمَن مَّعَهُ جَمِيعًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تو فرعون نے ارادہ کیا کہ انہیں اس سرزمین سے اکھاڑ دے تو ہم نے اسے اور جو اس کے ساتھی تھے سب کو غرق کردیا۔“ ( ١٠٣)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(67) فرعون نے جب اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ نشانیوں کے سامنے مجبور پایا تو موسیٰ اور بنی اسرائیل کے خلاف اپنی مادی طاقت استعمال کرنے پر تل گیا اور انہیں سرزمین مصر سے جلاوطن کرنے کا فیصلہ کرلیا، یا سب کو قتل کردینا چاہا، لیکن اللہ تعالیٰ پر کون غالب آسکتا ہے؟ چنانچہ اللہ نے فرعون اور اس کے لشکر کو غرقاب کردیا،