سورة الإسراء - آیت 96

قُلْ كَفَىٰ بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ ۚ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

فرما دیں میرے اور تمھارے درمیان اللہ گواہ ہے بے شک وہ اپنے بندوں کی اچھی طرح خبر رکھنے اور خوب دیکھنے والا ہے۔“ (٩٦)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(61) اس آیت کریمہ میں کفار مکہ کے لیے ایک قسم کی دھمکی ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا کہ آپ ان سے کہہ دیجیے میں نے بحیثیت رسول، اللہ کا پیغام تم تک پہنچا دیا ہے اور میری صداقت و امانت پر خود اللہ گواہ ہے جو اپنے بندوں کے تمام احوال سے باخبر ہے اور انہیں دیکھ رہا ہے اور قیامت کے دن ہر ایک کو اپنے عدل و انصاف کے ساتھ اس کے اعمال کا بدلہ چکائے گا۔ اس لئے اے کفار مکہ ! تمہارے لیے خیر اسی میں ہے کہ میری نبوت پر ایمان لے آؤ، اور دین اسلام کو قبول کرلو۔