سورة الإسراء - آیت 92
أَوْ تُسْقِطَ السَّمَاءَ كَمَا زَعَمْتَ عَلَيْنَا كِسَفًا أَوْ تَأْتِيَ بِاللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ قَبِيلًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”یا آسمان کو ٹکڑے کرکے ہم پر گرا دے جیسا کہ تو نے دعویٰ کیا ہے۔ یا تو اللہ اور فرشتوں کو سامنے لے آئے۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
یا اپنے گمان کے مطابق آسمان کو ہی بطور عذاب ہمارے سروں پر گرا دو، یا اللہ اور فرشتوں کو ہمارے سامنے لے آؤ جو تمہاری صداقت کی گواہی دیں ،